اشاعتیں

جولائی, 2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عمران خان، آپ پاگل ہیں !

عمران خان آپ پاگل ہیں۔  سب اچھا چل رہا ہے، ملک میں سڑکیں بن رہی ہیں، میٹرو آ گئی، پُل بن رہے ہیں اور بصورتِ دیگر راوی چین ہی چین لکھتا لیکن ایک پاگل شخص پھر بھی شور مچا رہا ہے کہ اس ملک میں گڑبڑ ہے۔ یہ پاگل شخص کون ہے۔ ہو گا اپنے زمانے کا شہرہِ آفاق کرکٹر اور سپر سٹار لیکن ابھی کیا ہے؟ بقول مخالفین یہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ میں اس تجزیئے سے متفق ہوں۔ کچھ بھی تو نہیں اس پاگل میں جو پاکستان میں وزیراعظم بننے کی اہلیت میں شمار ہوتا ہو۔ جھوٹ وہ نہیں بولتا، منافق وہ نہیں، کرپشن اس نے نہیں کی، پیسہ کمانے کا اسکو جنون نہیں، امریکیوں کے ترلے یہ نہیں کرتا، فوجیوں کے دروازے بھی نہیں کھٹکھٹاتا۔  تعلیم اور صحت جیسی سہولیات کی اہمیت کو ہی روتا رہتا ہے۔ گلی اور سڑکوں پر رُلنے والے بچوں کیلئے عالمی معیار کے ادارے بنانا چاہتا ہے۔ نہ خیبرپختونخواہ میں کسی دوست یار کو ٹھیکے لے کر دیتا ہے، نہ کسی کو کوئی لائسنس دینے کی سفارش کرتا ہے۔ یہاں تک کہ شوکت خانم ہاسپٹل یا نمل یونیورسٹی تک میں کسی کی سفارش تک نہیں کرتا کیونکہ وہاں کوئی اسکی سفارش کو گھاس تک نہیں ڈالتا۔ نہ ہی اس شخص کو یہ پروا...