اشاعتیں

2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

A Winter Night's Dream

It was 11 pm and -3 degrees. A freezing December wind slapped our faces as we exited the massive Edwardian doors of the London Coliseum after watching a splendid opera. Amamoh seemed bothered by the cold. He wanted to go home. It was not only cold but quite late for a dark and dreary December night. I was still under the magical spell of Mozart’s mesmerizing opera. Cold winter nights are calm, magical, and incredibly romantic. I wanted to walk along the Thames on Embankment, delight in a stroll by the riverside. Amomah gently wrapped his arm around my waist as we began our trek. My pulse accelerated. It was a frigid, windy night. I shivered with cold. Amamoh touched my cheeks softly with his fingers. “Told you to wear a scarf,” he said. He took off his woolen scarf and wrapped it around my neck, covering my ears  before they went numb with frostbite. “Silly girl,” he whispered, as if to himself. I wanted him to buy me an ice lolly. He thought I was out of my mind. I insisted....

پاکستان کے خُونی لبرلز عرف موم بتی مافیا۔ انتہاپسندی کی دوسری شکل

پاکستان کے ہردلعزیز لیڈر ، عمران خان ، نے موم بتی مافیا کو خونی لبرل کیا کہا جیسے بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈال دیا۔ ایسی آگ لگی جس کے شعلے خیبر سے سات سمندر پار تک پھیل گئے۔ ‎کپتان کی (دشمنوں کی نظر میں) سب سے بڑی خامی ہی یہ ہے کہ بِن داس بولتا ہے۔ لگی لپٹی اسے آتی نہیں اور جو دل میں ہو وہی زبان پر ہوتا ہے ۔ ‎پاکستان میں لبرل بننا سب سے آسان کام ہے۔ مذہبی ، اخلاقی، روایتی اقدار کو پسِ پُشت ڈال کر، سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یا جو لوگ خود کو بیچ کر تھوڑے بہت مشہور ہو چکے ہیں ، ٹاک شوز میں بیٹھ کر فوج کو گالیاں دیں، عمران خان کو طالبان خان اور دہشتگردوں کا ہمدرد ثابت کریں، مُلک کو لُوٹنے اور کھوکھلا کرنے والوں کا دفاع کریں، ہر وہ احتجاج جس کی اجازت آئینِ پاکستان اور جمہوری اقدار دیتی ہیں، کو اسٹیبلشمنٹ کی سازش بنا کر پیش کریں اور روزانہ شام سات سے رات بارہ بجے تک اپنے ہم خیال لفافی اینکرز کیساتھ مل کر اپنا بیانیہ لے کراتنا شورو غل  کریں کہ لوگ ‎اسے سچ سمجھنے لگیں۔ تمام مکاتبِ فکر متفق ہیں کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسلۂ انتہا پسندی ہے۔ ‎وہ انتہاپسندی مذہبی ہو یا مادر پدر آ...

محبت نامہ، صاحب جان کے نام _

میرے صاحب جان، کتنے دن ہوگئے آپ کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آج پھر بہت دل گرفتہ ہوں،اکثر سوچتی تھی کہ جب بھی آپ سے بات ہوگی  میں ان تمام کیفیات کا اظہار کروں گی جن سے میری کوئی شناسائی نہ تھی مگر آپ کو سامنے پاکر کانپتے ہونٹ اور گنگ زبان کچھ بھی نہ  کہہ پائے۔ آج محبت کی شدت جذبات کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہی سو میں نے قلم اٹھایا ہے اس غبار کو اپنے اندر سے نکالنے کیلئے کہ محبت کا بہترین مجرب عمل تو اظہارِ محبت ہی ہے۔  غیرمحسوس طریقے سے جب کوئی آپکے دل کے ان خانوں پر قابض ہو جائے جو شاہراہِ عام نہیں ہوتے تو دل کیا کرے؟ محبت کی  یہی خامی ہے کہ جب ہوتی ہے تو نفع نقصان نہیں دیکھتی۔ بس ایک اصول ہے کہ محبت کو کبھی جھک کر نہیں اٹھانا چاہیئے۔ جب تک آپ میری زندگی میں نہیں تھےتو  زندگی بے جان لگتی تھی۔ کہیں کچھ کمی  کا احساس تھا پھر آپ دبے پاؤں زندگی میں آ گئے تو جیسے رنگوں کی بہار آگئی۔ عجیب سا رشتہ تھا۔ شروع شروع کی محبت کے نشے کا سرور بھی الگ ہی  تھا اور اس شخص کو کھونے کا ڈر بھی جو کبھی میرا تھا ہی نہیں۔ آپ مُسکراتے تو میں مُسکراتی، آپ غُصہ کرتے تو ...

عمران خان، آپ پاگل ہیں !

عمران خان آپ پاگل ہیں۔  سب اچھا چل رہا ہے، ملک میں سڑکیں بن رہی ہیں، میٹرو آ گئی، پُل بن رہے ہیں اور بصورتِ دیگر راوی چین ہی چین لکھتا لیکن ایک پاگل شخص پھر بھی شور مچا رہا ہے کہ اس ملک میں گڑبڑ ہے۔ یہ پاگل شخص کون ہے۔ ہو گا اپنے زمانے کا شہرہِ آفاق کرکٹر اور سپر سٹار لیکن ابھی کیا ہے؟ بقول مخالفین یہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ میں اس تجزیئے سے متفق ہوں۔ کچھ بھی تو نہیں اس پاگل میں جو پاکستان میں وزیراعظم بننے کی اہلیت میں شمار ہوتا ہو۔ جھوٹ وہ نہیں بولتا، منافق وہ نہیں، کرپشن اس نے نہیں کی، پیسہ کمانے کا اسکو جنون نہیں، امریکیوں کے ترلے یہ نہیں کرتا، فوجیوں کے دروازے بھی نہیں کھٹکھٹاتا۔  تعلیم اور صحت جیسی سہولیات کی اہمیت کو ہی روتا رہتا ہے۔ گلی اور سڑکوں پر رُلنے والے بچوں کیلئے عالمی معیار کے ادارے بنانا چاہتا ہے۔ نہ خیبرپختونخواہ میں کسی دوست یار کو ٹھیکے لے کر دیتا ہے، نہ کسی کو کوئی لائسنس دینے کی سفارش کرتا ہے۔ یہاں تک کہ شوکت خانم ہاسپٹل یا نمل یونیورسٹی تک میں کسی کی سفارش تک نہیں کرتا کیونکہ وہاں کوئی اسکی سفارش کو گھاس تک نہیں ڈالتا۔ نہ ہی اس شخص کو یہ پروا...