میری پارو ___

آج بھی بارش ٹوٹ کے برسی
جیسے اس دن ...
یاد ہے تم کو
جل تھل تو اس روز بھی تھا جب 
ہم تم پہلی بار ملے تھے

جاڑے کی وہ سرد ہوائیں 
اُڑتے پھرتے زرد سے پتے
بن میں پت جھڑ
اجڑے پیڑ، پرندے، موسم
لیکن میرے دل کے اندر
اجلے اجلے رنگ دھنک کے
جیسے آنگن میں چندا ہو
جیسے ہر سو پھول کھلے ہوں
جیسے آنچل میں تارے ہوں
یاد ہے تم کو؟ 

پارو، پارو
"پارو، میری پیاری پارو۔"

جانتے ہو نا؟
جب تم مجھ سے یہ کہتے تھے
پارو میری پیاری پارو
جانتے ہو نا؟
جب تم مجھ کو دیکھتے تھے تو، 
رنگ حسیں تر ہوجاتے تھے

اب کے برس بھی
آئی بہاریں
کونپل پھوٹیں، 
رنگ دھنک کے 
جھڑگئے مجھ سے
چاندنی راتیں
ہوئیں اماوس
ماند پڑی پھر، تیری پارو!
ٹوٹ گئی پھر، تیری پارو!
تجھ سے بچھڑ کر، 
خود سے بچھڑ کر 
مرگئی پارو

تبصرے

  1. اب کے برس بھی
    آئی بہاریں
    کونپلیں پھوٹیں
    رنگ دھنک کے
    جھڑ گئے مجھ سے
    چاندنی راتیں
    ہوئیں اماوس راتیں

    ایک عمدہ تحریر

    جواب دیںحذف کریں
  2. "جاڑے کی وہ سرد ہوائیں
    اُڑتے پھرتے زرد سے پتے
    بن میں پت جھڑ
    اجڑے پیڑ، پرندے، موسم"
    یہ میرا پسندیدہ ترین موسم ہے، اکثر ٹہلتے ٹہلتے بہت دور نکل جایا کرتا ہوں بہت سکون ملتاہے۔
    اس خوبصورت تحریر کی آخری چند سطروں پر سوائے مسکرانے کےمیں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ :ڈ

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت خوب بہت مشکل صنف کا انتخاب کیا ہے بہت عمدہ جاری رکھیں

    جواب دیںحذف کریں
  4. پھر آیا جاڑا اور خوبصورت امتزاج لال پیلے مالٹائ رنگوں کا۔ خوبصورتی سے لکھا گیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. پھر آیا جاڑا اور خوبصورت امتزاج لال پیلے مالٹائ رنگوں کا۔ خوبصورتی سے لکھا گیا۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

محبت نامہ، صاحب جان کے نام _

Lest I Wither In Despair__

جب بھی ملتی ہے مجھے اجنبی لگتی کیوں ہے----__